ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : کم عمر بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

منگلورو : کم عمر بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Mon, 11 Oct 2021 19:07:53    S.O. News Service

منگلورو 11/اکتوبر (ایس او نیوز) کوناجے جنکشن کی ایک دکان پر سامان خریدنے پہنچی ہوئی 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں دکان کے مالک عثمان کو پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دوسرے فرقہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبر عام ہوتے ہی دکان کے پاس دونوں طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ پولیس نے عثمان کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی مشکل سے حالات پر قابو پایا ۔ 

پولیس میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق بھیڑ میں موجود کچھ لوگوں نے دکان کے اندر گھس کر مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے قانون اپنے ہاتھ میں لیا ۔  پولیس اس معاملے کی بھی جانچ کررہی ہے ۔


Share: